34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستانی غذائی مصنوعات کی خریداری کیلئے سعودی عرب سے بڑی تعداد میں...

پاکستانی غذائی مصنوعات کی خریداری کیلئے سعودی عرب سے بڑی تعداد میں آرڈرز موصول ہوئے ہیں، شاہد عمران

- Advertisement -

لاہور۔20اپریل (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی علاقائی کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ پاکستانی غذائی مصنوعات کی خریداری کے لیے سعودی عرب سے بڑی تعداد میں آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔

اتوار کو یہاں عبدالرحمن آرائیں کی قیادت میں فوڈ ایکسپورٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے طویل مدتی تعاون، اعتماد کے فروغ اور ایگری ٹیک اور ویلیو ایڈڈ فوڈ پراڈکٹس کے شعبے میں نئے منصوبوں کے لیے دروازے کھولنے کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے وژن 2030 کے تحت فوڈ سکیورٹی کے شعبے میں ایک قابل اعتماد سپلائر کے طور پر پاکستان کی صلاحیت کو تسلیم کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈیل لاجسٹکس، کوالٹی ایشورنس پروٹوکول اور قیمتوں کے ڈھانچے کو ہموار کرنے پر مرکوز ہے۔ پاکستانی برآمد کنندگان سختی سے سعودی ریگولیٹری تقاضوں کی پابندی کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مصنوعات خلیج تعاون کونسل کے معیارات کے مطابق ہوں۔ شاہد عمران نے کہا کہ برآمدی معاہدہ زراعت اور فوڈ پراسیسنگ کے شعبوں میں برآمدی آمدنی میں اضافے اور روزگار کے مواقع پیدا کر کے معاشی ترقی میں معاون ہو گا۔

دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے مابین تعاون پائیدار تجارتی شراکت داری کی جانب اہم قدم ہے جس سے سعودی صارفین اور پاکستان کی زرعی معیشت کو یکساں فائدہ پہنچے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584689

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں