پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20 بلاسٹ میں پہلے ہی اوور میں 4 وکٹیں حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی

145
Shaheen Afridi
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی بچے کی ولادت کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف جاری پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد (کل) کراچی کے لیے روانہ ہو جائیں گے

راولپنڈی۔1جولائی (اے پی پی):پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20 بلاسٹ میں پہلے ہی اوور میں 4 وکٹیں حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ، انگلینڈ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ میں نوٹنگھم شائر کی نمائندگی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے یہ کارنامہ برمنگھم بیئرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انجام دیا۔

آفریدی نے برمنگھم کے خلاف اوور کی پہلی، دوسری، پانچویں اور چھٹی گیند پر وکٹ حاصل کی ۔انہوں نے 2 کھلاڑیوں کو کلین بولڈ، ایک کو ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ ایک کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوا، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا