پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامر ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری کے قریب

91

ابوظہبی ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے مزید 6 وکٹوں کی ضرورت ہے، توقع ہے کہ وہ آج جمعرات سے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہو جائیں گے، اگر وہ سو وکٹیں مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے تو وہ یہ اعزاز پانے والے 18 ویں پاکستانی باﺅلر بن جائیں گے، عامر نے اب تک 28 میچز میں 94 وکٹیں لے رکھی ہیں، پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم 414 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں۔