اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم آج رات اسلام آباد سے میانمار کے لیے روانہ ہوگی۔ ٹیم ایک نجی ایئر لائن کے ذریعے بنکاک ہوتے ہوئے ینگون پہنچے گی۔ ینگون پہنچنے کے بعد ٹیم اپنے اہم میچ کی تیاری کرے گی۔ پاکستان اور میانمار کے درمیان میچ 10 جون کو ینگون کے تھوننا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے ہوگا۔ پاکستان گروپ ای میں شام، میانمار اور افغانستان کے ساتھ شامل ہے۔