اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) پاکستانی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور مسلح افواج کی کوششوں سے پانچ مغوی ایرانی گارڈز کو باحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پانچوں ایرانی گارڈز کی صحت بہتر ہے اور انہیں ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ فوج کے زیر نگرانی دیگر گارڈز کی بازیابی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔