27.4 C
Islamabad
اتوار, مئی 25, 2025
ہومقومی خبریںپاکستانی قونصلیٹ جدہ میں یوم تشکر اور یوم تکبیر منایا گیا

پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں یوم تشکر اور یوم تکبیر منایا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں یوم تشکر اور یوم تکبیر کے سلسلے میں اتوار کو ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں قوم کے غیر متزلزل عزم اور افواج پاکستان کے غیر متزلزل حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق تقریب پاکستان انٹرنیشنل سکول الرحاب جدہ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے متنوع طبقے کے ساتھ ساتھ مقامی میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔قونصل جنرل آف پاکستان خالد مجید نے تقریب سے خطاب میں آپریشن بُنیان مرصوص کے دوران مسلح افواج کی شاندار پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا ۔

انہوں نے پاکستان کے امن اور اتحاد کے عزم کے ساتھ ساتھ ڈس انفارمیشن کا مقابلہ کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے پرامن حل کی حمایت کرے۔تقریب میں سعودی نژاد پاکستانی گلوکار نعیم سندھی نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جبکہ پاکستان انٹرنیشنل سکولوں کے طلباء کی جانب سے زبردست تقاریر اور دلکش ٹیبلوز پیش کیے گئے۔

- Advertisement -

پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود پوری نے قوم کے عزم اور پاک افواج اور شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے حصول کے لیے قوم کو اتحاد اور عزم کا مظاہرہ جاری رکھنا ہوگا۔تقریب کا اختتام پاکستانی شہداء کے لیے رقت آمیز دعا کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا سے ہوا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601165

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں