پاکستانی قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی کا یونیورسٹی سیمینار سے خطاب

133

شکاگو ۔ 16 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی علاقائی اور عالمی امن کیلئے خطرہ ہے جس کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ یہ بات پاکستانی قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی نے یونیورسٹی آف مشی گن میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ سیمینار کا اہتمام یونیورسٹی کے سینٹرل فار ساﺅتھ ایشین سٹڈیز نے کیا جس کا موضوع ”پاکستان اینڈ کرنٹ جیو پولیٹکس“ تھا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فیصل نیازترمذی نے کہا کہ افغان جنگ کے خاتمہ اور خطے میں امن و استحکام کیلئے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات واحد راستہ ہیں۔ اس موقع پر سینٹر فار ساﺅتھ ایشیاءسٹڈیز کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فرینہ میر نے پاکستانی قونصل جنرل کے مشی گن میں تین سال کے دوران طلبہ سے دوسری مرتبہ خطاب کا خیرمقدم کیا ۔