پاکستانی مارکیٹ پر بلوم برگ کی تازہ ترین رپورٹ

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) عالمی جریدے بلوم برگ نیوز نے کہا ہے کہ 2018ءکے عام انتخابات تک پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 60 ہزار کی سطح عبور کرجائے گا۔ آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی کے بعد حکومت پاکستان کے معیشت کی ترقی کے لئے اقدامات مارکیٹ کے مثبت رجحان کو مزید بہتر کریں گے جبکہ چین سے آنے والی سرمایہ کاری اسے مزید تقویت …

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) عالمی جریدے بلوم برگ نیوز نے کہا ہے کہ 2018ءکے عام انتخابات تک پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 60 ہزار کی سطح عبور کرجائے گا۔ آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی کے بعد حکومت پاکستان کے معیشت کی ترقی کے لئے اقدامات مارکیٹ کے مثبت رجحان کو مزید بہتر کریں گے جبکہ چین سے آنے والی سرمایہ کاری اسے مزید تقویت فراہم کرے گی۔ پاکستانی مارکیٹ پر بلوم برگ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس رواں سال 27 فیصد بڑھ گیا ہے اور ایشیا کی 2016ءمیں بہترین کارکردگی کی حامل مارکیٹ قرار پائی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2017ءمیں ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی شمولیت کے بعد مزید تیزی آئے گی۔ بلوم برگ کی تازہ ترین رپورٹ میں لندن اور میلان سے ماہرین کی رائے شامل کی گئی ہے جنہوں نے تسلیم کیا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی حکومت نے ادائیگیوں کے خسارہ کے مسئلے کو حل کیا ہے اور زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں جس سے مارکیٹ مزید بہتر ہوگی۔ میلان سے تعلق رکھنے والی ایک فنڈمنیجر نے کہا کہ ریگولیٹر کی جانب سے اجازت ملنے پر وہ اپنے فنڈ کا 10 فیصد حصہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے لئے مختص کر دیں گی۔

Leave a Reply