اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی)بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیراہتمام ”یوم دفاع پاکستان“ کے موقع پر1965ءکی جنگ کے شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ چین کے وائس چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل شاﺅ یوآن منگ اور جوائنٹ سٹاف ڈیپارٹمنٹ پی ایل اے اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ پاکستانی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی اور دفاعی اتاشی بریگیڈیئر شاہد عامر افسر نے اس موقع پر کیک کاٹا۔ پاکستانی سفیر ہاشمی نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے، 1965ءمیں اس دن پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا۔