- Advertisement -
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):پاکستانی مصنف ارسلان رفیق ایمیزون کے رجسٹرڈ مصنف بن چکے ہیں، ان کی دو کتابیں ‘‘Why the World is not what it was meant to be”اور ‘‘Man of Time’’ بین الاقوامی سطح پر ”ایمیزون“ اور ”گمروڈ“ سے شائع ہو چکی ہیں۔
پہلی کتاب موجودہ دور کی حقیقتوں اور سماجی فریب کاریوں کو موضوع بناتی ہے جبکہ دوسری کتاب سائنس فکشن پر مبنی ہے جو ایک جذباتی کہانی کو وقت کے سفر میں بیان کرتی ہے اور محبت، وفاداری اور مردانگی جیسے موضوعات کو نئے انداز میں پیش کرتی ہے۔ ارسلان رفیق کی تحریریں پاکستان سے ایک طاقتور آواز کے طور پر ابھری ہیں جو عالمی قارئین کو متوجہ کر رہی ہیں۔
- Advertisement -