پاکستانی معیشت مشکلات سے نکل رہی ہے ، شرح سود میں مزید کمی ،بجلی کے مسائل کا حل انڈسٹری کیلئے ضروری ہے ، عاطف اکرام شیخ

95
Atif Ikram Sheikh
Atif Ikram Sheikh

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان ، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر (ایف پی سی سی آئی )عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت مشکلات سے نکل رہی ہے ،ہمیں اب استحکام کی طرف سفر کرنا ہے ، شرح سود میں مزید کمی ،بجلی کے مسائل کا حل انڈسٹری کیلئے ضروری ہے ، حکومت آئندہ بجٹ میں آئی ٹی، ایس ایم ایز اور زراعت پر خصوصی توجہ دے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو آئی سی سی آئی میں پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں ، خسارے کے شکار اداروں کی نجکاری کیلئے بجٹ میں واضح اہداف مقرر کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کیلئے ضروری ہے کہ ایف پی سی سی آئی سمیت ملک بھر کے چیمبرز کی تجاویز پر سنجیدگی دکھائی جائے، اڑان پاکستان منصوبے کے تحت مقرر کئے گئے اہداف پر سختی سے کار بند رہنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک ٹریلین ڈالر کی اکانومی بنانا ایک چیلنج ہے مگر ہم سب مل کر یہ ہدف حاصل کر سکتے ہیں ، حکومت انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کو بہتر بنانے کیلئے کام کر رہی ہے اس حوالے سے اقدامات حوصلہ افزاء ہیں ، بزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ بجٹ میں کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کیلے اقدامات کئے جائیں۔