اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی معیشت پر آئی ایم ایف کی رپورٹ میں پاور سیکٹر کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔ترجمان وزارت پانی و بجلی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں بجلی کی فراہمی میں بہتری، لوڈ شیڈنگ، لائن لاسز اور گردشی قرضوں میں کمی کیلئے وزارت پانی و بجلی کی کوششوں کی توثیق کی ہے۔ پاکستان کی معیشت کے بارے …
پاکستانی معیشت پر آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کارکردگی کی تعریف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی معیشت پر آئی ایم ایف کی رپورٹ میں پاور سیکٹر کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔ترجمان وزارت پانی و بجلی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں بجلی کی فراہمی میں بہتری، لوڈ شیڈنگ، لائن لاسز اور گردشی قرضوں میں کمی کیلئے وزارت پانی و بجلی کی کوششوں کی توثیق کی ہے۔ پاکستان کی معیشت کے بارے میں آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق بجلی کے شعبے میں بقایا جات میں اضافے کو روکنے اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس کوششیں کی گئی ہیں۔ واجبات کی وصولی کی صورتحال اور ڈسٹری بیوشن لاسز میں کمی ہوئی ہے۔ واجبات کی وصولی کی صورتحال کے حوالے سے تیل کی قیمتوں میں کمی سے بھی فائدہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گردشی قرضہ جو ماہانہ 11 سے 16 ارب روپے کی شرح سے بڑھ رہا تھا اور تقریباً 200 ارب روپے سالانہ تک تھا، وزارت پانی و بجلی کی کوششوں سے اس پر قابو پا لیا گیا ہے اور گزشتہ سالوں میں 200 ارب روپے کے مقابلے میں 2016ءکیلئے گردشی قرضے میں صرف 8 ارب روپے کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔







