پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے رواں برس نومبر میں رنگ میں واپسی کو ہدف بنا لیا

94

لندن ۔ 4 مئی (اے پی پی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ رواں برس نومبر میں رنگ میں واپسی کیلئے پر امید ہیں، ایک بڑی فائٹ جیت کر کیریئر اختتام کرنا چاہتا ہوں اور ہدف کے حصول کیلئے خوب جان لڑاﺅں گا۔ 30 سالہ خان آخری بار گزشتہ سال مئی میں رنگ میں نظر آئے تھے جب میکسین باکسر ساﺅل ایلواریز نے انہیں ڈبلیو بی سی مڈل ویٹ ٹائٹل مقابلے میں چھٹے راﺅنڈ میں ناک آﺅٹ کیا تھا، بعدازاں رواں برس اپریل میں ان کی مینی پاکیو سے فائٹ طے ہوئی لیکن منسوخ ہو گئی۔