اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) پاک بحریہ اور انڈونیشین بحریہ کے سپیشل سروس گروپس کی مشترکہ مشق سی تھنڈر۔فور اختتام پذیر ہوگئی۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق چوتھی سالانہ بحری مشق سی تھنڈر کراچی اور کھلے سمندر میں سات روز تک جاری رہی۔ پاک بحریہ کے بحری جہازوں، سی کنگ ہیلی کاپٹرز اور سپیشل فورسز بوٹس نے مشق میں حصہ …
پاکستانی و انڈونیشین بحریہ کے سپیشل سروس گروپس کی مشترکہ مشق سی تھنڈ رفور اختتام پذیر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) پاک بحریہ اور انڈونیشین بحریہ کے سپیشل سروس گروپس کی مشترکہ مشق سی تھنڈر۔فور اختتام پذیر ہوگئی۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق چوتھی سالانہ بحری مشق سی تھنڈر کراچی اور کھلے سمندر میں سات روز تک جاری رہی۔ پاک بحریہ کے بحری جہازوں، سی کنگ ہیلی کاپٹرز اور سپیشل فورسز بوٹس نے مشق میں حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ مشق کا مقصد سپیشل آپریشن فورسز کے درمیان روابط ، آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ تھا۔ مشق کے دوران انسداد دہشت گردی کے لیے بحیرہ عرب میں میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنزبھی کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق مشق سی تھنڈر۔ فور پاکستان اور انڈونیشین بحریہ کے درمیان مضبوط عسکری تعلقات کی عکاس ہے۔ مشق کے دوران حاصل کیے گئے پیشہ ورانہ تجربات دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کومزید فروغ دیں گے۔








