پاکستانی ٹیم فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر کپ سیمی فائنل میں پہنچ گئی

97
دو رکنی قومی ٹیم ایشین سنوکر سکس ریڈ ٹیم اینڈ انڈر ۔21 مینز چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے (کل) ایران روانہ ہوگی

دوحہ۔ 30 جون (اے پی پی) پاکستانی ٹیم فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، بلال اور اسجد پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو 3-0 فریمز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اتوار کو دوحہ، قطر میں جاری چیمپئن شپ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں محمد بلال اور اسجد اقبال پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو بیسٹ آف فائیو فریمز میں 3-0 سے زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، پاکستان کی جیت کا سکور 104-1، 89-30 اور 63-8 رہا۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل پیر کو کھیلا جائے گا۔