17.7 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستانی ٹیم ڈیوس کپ کے لیے ملائیشیا پہنچ گئی

پاکستانی ٹیم ڈیوس کپ کے لیے ملائیشیا پہنچ گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):پاکستانی ٹیم 10 سے 15 مارچ تک شیڈول آئی ٹی ایف ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ملائیشیا کے شہر کچنگ پہنچ گئی ہے۔پاکستان کو ترکمانستان اور عراق کے ساتھ گروپ سی میں رکھا گیا ہے۔ اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹورنامنٹ کو سات گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کے لیے قومی اسکواڈ میں شہزاد خان (کیپٹن)، میکائل علی بیگ، ابوبکر طلحہ اور حمزہ رومان شامل ہیں۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اعصام الحق قریشی نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ڈیوس کپ جونیئرز کی سالانہ آئی ٹی ایف ایونٹ کے طور پر اہمیت کو اجاگر کیا اور ٹیم کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں،ہم ٹورنامنٹ جیتنے اور اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے پر امید ہیں۔

- Advertisement -

پی ٹی ایف کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل نے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے اور توقع ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پیش کرے گی۔ٹورنامنٹ کے میچز کل پیر سے شروع ہوں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570637

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں