پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تصدیق کردی

123

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):پاکستان کے ٹینس سٹار اعصار الحق نے فروری میں آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تصدیق کردی۔ جمعہ کو ٹینس چیمپئن شپ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فٹنس مسائل سے چھٹکارا پا لیا‘ تیزی سے روبصحت ہو رہا ہوں‘ چہل قدمی شروع کر دی ہے‘ جلد ٹریننگ کا بھی آغاز کردوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ دسمبر کے آخری ہفتے میں شیڈول سرینا اوپن ٹینس میں حصہ لوں۔ اعصام نے کہا کہ فروری میں شیڈول آسٹریلین اوپن سے سال 2021ء کا سفر شروع کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں پاکستان کی طرف سے جاپان کے خلاف ڈیوس کپ میں ملک کو کامیابی دلانا ہدف ہے۔