19.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںپاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیاں ڈیجیٹل انقلاب کا حصہ بنیں جو عالمی کاروباری منظر...

پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیاں ڈیجیٹل انقلاب کا حصہ بنیں جو عالمی کاروباری منظر نامے کو تبدیل کر رہا ہے، سابق سفیر جاوید ملک و صدر ڈپلومیٹ بزنس کلب

- Advertisement -

دبئی ۔22جون (اے پی پی): ڈپلومیٹ بزنس کلب کے صدر اور سابق سفیر جاوید ملک نے پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈیجیٹل انقلاب کا حصہ بنیں جو عالمی کاروباری منظر نامے کو تبدیل کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی، متحدہ عرب امارات میں گلوبل بزنس فورم 2024 سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈپلومیٹ بزنس کلب کے زیر اہتمام 30 سے زائد ممالک کے مندوبین نے عالمی تعاون کے ذریعے کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے شرکت کی۔ڈپلومیٹ بزنس کلب کاروباری رہنمائوں کو اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لئے رابطہ ، تعاون بڑھانے اور نئی راہیں تلاش کرنے اور خاص طور پر ڈیجیٹل کاروباری منظر نامے میں نئے کاروباری منصوبوں کو مشترکہ طور پر تخلیق کرنے کے لئے نئے اتحاد بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ جاوید ملک نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت طرازی کاروبار کرنے کی نوعیت کو تبدیل کر رہی ہے اور سمارٹ سرمایہ کاروں اور کاروباری مالکان کو اس تبدیلی کو قبول کرنے کے لئے تیار ہونا چاہئے۔ صدر ڈپلومیٹ بزنس کلب نے زور دیا کہ فن ٹیک، بلاک چین، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، قابل تجدید توانائی، خلائی ٹیکنالوجی، خود کارگاڑیوں، صاف توانائی، کوانٹم کمپیوٹنگ اور دیگر ٹیکنالوجی پر مبنی کاروباری منصوبوں کے شعبوں میں نئے اور جدید کاروباری خیالات پر اپنی توجہ مرکوز کریں جو واضح طور پر کاروبار کا مستقبل ہیں۔ جاوید ملک نے کہا کہ 30 سے زائد ممالک کے سفارتکاروں، کاروباری رہنمائوں، سرمایہ کاروں، کاروباری افراد اور سی ای اوز کی موجودگی خطے میں کاروباری سفارتکاری کے لئے ایک اہم عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کلب کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈپلومیٹ بزنس کلب ان پاکستانی کمپنیوں کی مدد کرے گا جو بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپلومیٹ کلب کی گلوبل انگیجمنٹ ٹیم پاکستان میں چیمبرز آف کامرس اور بعض ٹیک کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے تاکہ انہیں جہاں تک ممکن ہو سہولت فراہم کی جا سکے۔ گلوبل بزنس فورم کے دیگر مقررین اور شرکا میں اٹلی کے ٹریڈ کمشنر ویلریو سولدانی، سویڈن، ترکی، برطانیہ، پاکستان، چین، روس، اسپین، میکسیکو، آذربائیجان، جنوبی افریقہ کے قونصل جنرلز، ٹریڈ کمشنرز اور بزنس کونسلز کے چیئرمینز کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات کے سینئر حکام شامل تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=478111

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں