پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں 32 فیصداضافہ

48
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں 32.49 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات کاحجم 494720 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 32.49 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ سال جولائی میں پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات کاحجم 373412 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جون کے مقابلہ میں جولائی میں ملکی کرنسی میں پاکستانی برآمدات میں 17.05 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔مالی سال کے پہلے مہینہ میں نیٹ وئیرز کی برآمدات کاحجم 95439 ملین روپے،

ریڈی میڈگارمنٹس 66835 ملین روپے، بیڈوئیرز 55735 ملین روپے، سوتی ملبوسات 39934 ملین روپے، چاول 20414 ملین روپے، تولئے 16450 ملین روپے، سوتی دھاگا 15660 ملین روپے، اورسبزیوں کی برآمدات کاحجم 9661 ملین روپے ریکارڈکیاگیا۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں ملکی درآمدات میں پاکستانی کرنسی کی شرح سے 23.15 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔جولائی 2022 میں ملکی درآمدات کاحجم 1095730 ملین روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جولائی میں 889782 ملین روپے تھا۔