پاکستانی کمپنی کی شنگھائی میں "ڈینٹیک چائنا” میں دانتوں اور سرجری کے آلات کی نمائش

156

شنگھائی۔2نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے معروف پاکستانی صنعت کار نے 24 ویں چائنا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ سمپوزیم آ ن ڈینٹل ایکوپمنٹ ، ٹیکنا لوجی اینڈ پراڈکٹس میں اپنے اعلی معیار کے دانتوں اور جراحی کےآلات کی نمائش کی۔پیر کو ساوت سرجیکل پاکستان کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) محمد صابر جان نےبتایا کہ میں نے چار روزہ نمائش کے دوران تین بوتھس پر مشتمل اسٹال پر اپنی مصنوعات کی نمائش کی اوراپنے اہداف کے حصول میں کامیابی حاصل کی ۔انہوں نے بتایا کہ یہ دندان سازی اور جراحی کے آلات کی دنیا کی تیسری سب سے بڑی ٍنمائش تھی جس میں ہالینڈ ، اسپین ، اٹلی ، جنوبی کوریا ، جاپان اور چین کے تمام بین الاقوامی برانڈز کو صارفین کے لئے پیش کیا گیا تھا۔صابر جان نے بتایا کہ وہ سن 2011 سے اس نمائش میں حصہ لے رہے ہیں اور رواں سال صرف ان کی پاکستانی کمپنی نمائش میں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہے جو چین فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سرٹیفکیٹ کی حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے بیشتر صارفین انگلینڈ ، ترکی ، البانیہ ، ازبکستان ، قزاخستان اور کرغزستان سے آتے ہیں جو رواں سال کووڈ۔ 19 کی وبا کی وجہ سے نمائش میں شرکت نہیں کرسکےتاہم اس کے باوجود میں نے مقامی صارفین اور خریداروں کے آرڈرز سے اپنا ہدف حاصل کر لیا ہے ۔ اگلے سال کی نمائش کے لئے میں اس پروگرام میں بہتر طریقے سے شرکت کے لئے ابھی سے اپنی منصوبہ بندی کا آغاز کردوں گا۔صابر جان نے 2011 میں پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں اپنے دانتوں اور جراحی والے آلات کی تیاری اور برآمد کرنے والی کمپنی قائم کی۔سی ای او نے بتایا کہ وہ 5 نومبر سے شنگھائی میں منعقد ہونےآئندہ چین انٹرنیشنل امپورٹ اینڈ ایکسپو (سی آئی آئی ای) میں 5 میں اپنی مصنوعات کی نمائش کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ وہاں اسٹال بک نہیں کرسکےلہذا اب صابر جان ایکسپو میں کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لئے ایک وزیٹر کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ ڈین ٹیک چین ، 28 سے 31 اکتوبر کے درمیان شنگھائی ورلڈ ایکسپو ( نمائش) والے کنونشن سنٹر میں منعقد ہوئی ۔