پاکستانی کھلاڑیوں نے ایشین جونیئر اسکواش سی شپ میں 7 تمغے اپنے نام کئے

57
Asian Junior Squash Championship
Asian Junior Squash Championship

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):پاکستان نے جنوبی کوریا میں ہونے والی 32ویں ایشین جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ 2025 میں مجموعی طور پر 7 تمغے حاصل کیےہیں ۔ایک پریس ریلیز کے مطابق پاکستان نے مین ایونٹ میں دو گولڈ میڈل، دو سلور میڈل ، ایک برانز میڈل اور پلیٹ ایونٹ میں دو گولڈ میڈل جیتے ہیں۔ایم سہیل عدنان (انڈر 13) اور نعمان خان (انڈر 15) نے گولڈ میڈل جیتا، احمد ریان خلیل (انڈر 15) اور ماہنور علی (گرلز انڈر 13) نے چاندی کا تمغہ جیتا اور عبداللہ نواز (انڈر 19) نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

پلیٹ ایونٹ میں یحییٰ خان (انڈر 17) اور ایم مصطفی (انڈر 13) نے گولڈ میڈل جیتے۔بوائز انڈر 15 میں نعمان خان نے احمد ریان خلیل کو 12-10، 11-6، 11-2 (3-0) سے شکست دی۔بوائز انڈر 13 میں محمد سہیل عدنان نے بھارتی کھلاڑی آیان دھنوکا کو 11-5، 11-2، 11-13، 11-6 (3-1) سے شکست دی۔ اسی طرح گرلز انڈر 13 میں ین زیڈ (چین) نے ماہ نور علی (پاکستان ) کو 9-11، 11-6، 11-9، 9-11، 12-10 (3-2) سے شکست دی۔

پلیٹ ایونٹس میں بوائز انڈر 17، یحییٰ خان نے کورین کھلاڑی Chanyoung K کو 11-9، 11-7 (2-0) سے شکست دی۔بوائز انڈر 13 میں محمد مصطفی نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی Tse KC کو 11-3، 11-8 (2-0) سے شکست دی۔پاکستان سکواش فیڈریشن نے تمام تمغہ جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسکواش دوبارہ ٹریک پر آ گیا ہے اور میگا ایونٹس میں گولڈ میڈل جیتنا ایک بڑی کامیابی ہے۔ ہمیں اپنے نوجوان اسکواش اسٹارز پر فخر ہے۔