33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستانی کھلاڑی طیب اسلم چیف آف دی آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن...

پاکستانی کھلاڑی طیب اسلم چیف آف دی آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 2016ءکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) پاکستانی کھلاڑی طیب اسلم چیف آف دی آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 2016کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیاجبکہ دو پاکستانی کھلاڑی کوارٹر فائنل میں ہی مقابلے کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام مصحف علی میر سکوا ش کمپلکس اسلام آباد میں جاری 25ہزار ڈالر انعامی رقم کے حامل اس انٹر نیشنل ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹر فائنل مصر کے کھلاڑی عمر عبد المغید اور پاکستانی کھلاڑی فراز محمد کے درمیان کھیلا گیا جس میں مصری کھلاڑی عمر عبد المغید نے پاکستانی کھلاڑی فراز محمد کو 15منٹ کے ایک آسان مقابلے میں تین۔صفر(گیارہ۔چار،گیارہ۔ایک اور گیارہ۔آٹھ) سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=22319

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں