40.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومتازہ ترینپاکستانی کھیلوں کے ہر شعبے میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں...

پاکستانی کھیلوں کے ہر شعبے میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں ،کوہ پیمائی جیسے مشکل کھیل میں پاکستانی خواتین کا ریکارڈ قائم کرنا باعث تقویت ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف

- Advertisement -

سلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی کھیلوں کے ہر شعبے میں اپنے ملک کا نام روشن کررہے ہیں ،کوہ پیمائی جیسے مشکل کھیل میں پاکستانی خواتین کا ریکارڈ قائم کرنا باعث تقویت ہے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کوہ پیما نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور نائلہ کیانی کو کنچن جنگا چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی کھیلوں کے ہر شعبے میں اپنے ملک کا نام روشن کررہے ہیں،کوہ پیمائی جیسے مشکل کھیل میں پاکستانی خواتین کا ریکارڈ قائم کرنا باعث تقویت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600896

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں