27.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستانی کیوئسٹس کی فتوحات برقرار، بابر، اسجد اور ذوالفقار ایشین سکس ریڈ...

پاکستانی کیوئسٹس کی فتوحات برقرار، بابر، اسجد اور ذوالفقار ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن ناک آﺅٹ مرحلے میں پہنچ گئے

- Advertisement -

دوحہ۔ 24 جون (اے پی پی) پاکستان کے چاروں کیوئسٹس محمد بلال، اسجد اقبال، ذوالفقار عبدالقادر اور بابر مسیح فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ ناک آﺅٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔ محمد بلال، بابر مسیح اور اسجد اقبال مسلسل تین میچز جیت کر ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں۔ قطر میں جاری چیمپئن شپ میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں محمد بلال نے میزبان ملک کے کیوئسٹ خامس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 فریمز سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی، گروپ اے میں اسجد اقبال نے اپنے آخری میچ میں ہانگ کانگ کے لین ٹانگ ہو کو زبردست مقابلے کے بعد 5-4 فریمز سے زیر کر کے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی، گروپ سی میں پاکستان کے بابر مسیح نے اپنے آخری میچ میں قطر کے مہانا العبیدلی کو 5-2 فریمز سے شکست دے کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=151957

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں