اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) پاکستان ، آزاد کشمیر ‘گلگت بلتستان اورفاٹا سمیت بعض ممالک میں مقیم دنیا کے مختلف ملکوں میں مقیم مسلمانوں نے منگل کو عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت واحترام سے منائی۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں، دیہات میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے ،علماءکرام نے قربانی کی اہمیت اورمسائل کو اجاگر کرتے ہوئے باہمی اتحاد واتفاق ویگانگت کا درس …
پاکستان ، آزاد کشمیر ‘گلگت بلتستان اورفاٹا سمیت بعض ممالک میں دنیا کے مختلف ملکوں میں مقیم مسلمانوں نے منگل کو عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت واحترام سے منائی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) پاکستان ، آزاد کشمیر ‘گلگت بلتستان اورفاٹا سمیت بعض ممالک میں مقیم دنیا کے مختلف ملکوں میں مقیم مسلمانوں نے منگل کو عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت واحترام سے منائی۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں، دیہات میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے ،علماءکرام نے قربانی کی اہمیت اورمسائل کو اجاگر کرتے ہوئے باہمی اتحاد واتفاق ویگانگت کا درس دیا ۔ قربانی کا مقصد ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونا اور احترام انسانیت پر عمل کرنا ہے۔ اس موقع پر باہمی فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد امت پر زور دیاگیا تاکہ ملک، خطے اور پوری دنیا کو دہشت گردی ، انتہاپسندی سے نجات اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اجتماعی جدوجہد ممکن ہوسکے۔ عید کے بڑے بڑے اجتماعات میں ملک وقوم کی سلامتی ترقی و خوشحالی اورکشمیر اور فلسطین کی آزادی کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے برسرپیکار افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔بھارت، بنگلہ دیش، نیپال اور بھوٹان اوردیگر وسط ایشیائی ممالک میں مقیم کروڑوں مسلمانوں نے نماز عیدادا کی اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے مویشی قربان کررہے ہیں ۔







