اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان ، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کےروشن امکانات موجود ہیں ۔پاکستان، ازبکستان اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی اجلاس کی مشترکہ صدارت میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور رابطے کے روشن امکانات موجود ہیں اوریہ اقتصادی تعلقات اور علاقائی روابط کی مضبوطی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔