27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان ، ڈیجیٹل نیشن ویژن کا فروغ، وزارت آئی ٹی، ورلڈ بینک...

پاکستان ، ڈیجیٹل نیشن ویژن کا فروغ، وزارت آئی ٹی، ورلڈ بینک گروپ کی مشترکہ ورکشاپ کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام نے ورلڈ بینک گروپ کے تعاون سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد پاکستان ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی)کے ذریعہ ڈیجیٹل نیشن ویژن کا فروغ ہے ۔وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ورکشاپ کا انعقاد پاکستان کے ڈیجیٹل منظر نامے کے مستقبل کی تشکیل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اس کا مقصد حکمرانی، خدمات کی فراہمی اور اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے لیے ڈی پی آئی کے استعمال سے ایک مضبوط، جامع اور محفوظ ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے ذریعے پاکستان کی ڈیجیٹل نیشن میں تبدیلی کے عمل میں تیزی لانا ہے۔

- Advertisement -

ورکشاپ میں حکومت کے اداروں بشمول ایس آئی ایف سی، ایس بی پی، ایف بی آر ، پی ایس ڈبلیو اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، سرکاری اور نجی شعبے نے ڈی پی ٓئی کے عناصر ڈیجیٹل ID، ڈیٹا ایکسچینج لیئر اور ادائیگیوں کو سمجھنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں پر مبنی استعمال کے معاملات کو ترجیح دی جائے گی۔ورکشاپ میں ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ (DEEP) پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا،

یہ ایک اہم اقدام ہے جسے ورلڈ بینک گروپ نے مالی اعانت فراہم کی ہے اور اسے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کے ذریعے سرمایہ کاری بورڈ، نادرا، این آئی ٹی بی، پی آئی ٹی بی، اگنائٹ اور دیگر صوبائی آئی ٹی بورڈز کے تعاون سے انجام دیا جا رہا ہے۔ DEEP کا مقصد شہریوں اور کاروباروں کے لیے ڈیجیٹل طور پر فعال عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے حکومت کی صلاحیت کو بڑھانا ہے اور یہ پاکستان کے DPI کا کلیدی جزو ہوگا ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں