پاکستان آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی مینز ٹی -20ورلڈ کپ کاسیمی فائنل جیت جائے گا ، برائن لارا کا ٹویٹ

113
پاکستان آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی مینز ٹی -20ورلڈ کپ کاسیمی فائنل جیت جائے گا ، برائن لارا کا ٹویٹ

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ سابق کپتان برائن لارا نےکہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم باصلاحیت اور بھرپور فارم میں ہے اور وہ آئی سی سی مینز ٹی -20ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جیت جائے گی ۔ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری پیشگوئی ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل جیت جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا ایک خطرناک ٹیم ہے اور ان کی مضبوط لائن اپ ہے وہ کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں۔ویسٹ انڈین لیجنڈ ری کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے بیٹنگ اور بائولنگ کے شعبے میں اس قدر صلاحیت ہے کہ وہ فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لارا کی جانب سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی جیت کی پیشگوئی کی گئی تھی جس کے بعد نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔