29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعلقات...

پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینےکا خواہاں ہے،نگران وفاقی وزیر خزانہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینےکا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے ملاقات میں گفتگو کرتےہوئے کہی۔ وزیر خزانہ نے آسٹریلوی ہائی کمشنر کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کا دیرینہ دوست ملک ہے۔ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہےہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

- Advertisement -

ملاقات میں اہم دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیاگیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=391838

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں