اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے نو افسران کی تعیناتی اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ آڈیٹر جنرل ا ٓف پاکستان کے دفتر سے جاری ہو نے والے نو ٹیفکیشن کے مطابق اکاﺅٹینٹ جنرل بلوچستان سید محمد ایوب کو ڈپٹی آڈیٹر جنرل کے طور پر دفتر آڈیٹر جنرل آف پاکستان اسلام آباد میں تعینات کیا گیاہے اُن کی جگہ غلام سرور کنٹرو لر ملٹری اکاﺅنٹس کوئٹہ کو عارضی طورپر اے جی بلوچستان کا چارج دیاگیا ہے۔