پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی

159
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی ہے-

ترجمان پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی جانب سے ہفتہ کی شام جاری تازہ ترین صورتحال کے مطابق ملک کے تمام ائیرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں-

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں-