- Advertisement -
اسلام آباد
23مئی (اے پی پی):پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی نے پاکستانی فضائی حدود پر بھارتی طیاروں کی پرواز پر عائد پابندی میں 24 جون کی صبح 4:59 بجے تک توسیع کر دی ہے۔ پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جمعہ کو جاری نوٹس کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لئے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے۔
- Advertisement -
پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کی طرف سے عائد یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہو گی۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیر انتظام کوئی بھی پرواز پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکے گی۔ پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی نے نوٹس جاری کر دیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600826
- Advertisement -