26 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام دو روزہ آن لائن "رن فار امیونٹی"...

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام دو روزہ آن لائن "رن فار امیونٹی” سیمینار ہفتہ سے شروع ہو گا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام دو روزہ آن لائن "رن فار امیونٹی” سیمینار ہفتہ سے شروع ہو گا۔ گذشتہ روز پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیمینار کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور عالمی اتھلیکٹس فیڈریشن کی منظوری سے ہونے والے سیمنار کا مقصد پروفیشنل اتھلیٹس اور امیچورز میں امیونٹی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس سے پہلے بھی پانچ کورسز اور سیمینارز اتھلیٹکس کے کھیل کے مختلف امور پر منعقد ہوچکے ہیں یہ دو روزہ آن لائن سیمنار 18 اور 19 جولائی کو ہو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے ٹاپ ڈاکٹرز، سکالرز اور مقامی سپیشلسٹ لیکچرارز امیونٹی بڑھانے کے لئے رننگ اور اتھلیٹکس کی اہمیت پر لیکچرز دیں گے۔ سیمنار میں کوچز، ٹرینرز، فزیو تھراپسٹ، میڈیکل کمیٹی کے ممبران سیمنار میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ اکرم ساہی نے کہا کہ سیمینار میں 9 ممالک کے شرکاء حصہ لیں گے جن میں میزبان پاکستان سمیت بھارت، بھوٹان، مالدیپ، سری لنکا، نیپال، بنگلہ دیش، افغانستان اور ایران شامل ہیں۔ شرکاءخطے میں اتھلیٹکس کے کھیل کی ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے بھی دیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=207323

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں