حب۔ 02 جنوری (اے پی پی):وزیراعظم پاکستان کے ویژن اور وفاقی وِزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی رہنمائی میں پاکستان ادارہ شماریات نے ملک بھر کی طرح ڈسٹرکٹ حب میں بھی زراعت شماری کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ادارہ شماریات نے ملک بھر میں زراعت شماری کا آغاز کردیا ہے ۔صوبائی وزیر بلوچستان زراعت و کوآپریٹیو میر علی حسن زہری کے حلقہ انتخاب ڈسٹرکٹ حب میں سال نو کے آغاز پر پاکستان کی پہلی زراعت شماری IntegratedDigitalcount فیلڈ آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے ۔ضلع میں ساتویں زراعت شماری فیلڈ آپریشن کاشاندار افتتاح ڈی سی آفس حب میں ڈسٹرکٹ فوکل پرسن اے ڈی سی حب علی رضا کھوسہ نے کیا ۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر علی رضا کھوسہ نے ادارہ شماریات عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع حب کے 18 بلاک میں زراعت شماری کیلئے عملے کو فیلڈ پر پہنچا دیا گیا ہے۔ تحصیل دریجی کے چھ بلاک تحصیل وندر کے تین بلاک زراعت شماری کیلئے شامل کئے گئے ہیں ملکی تاریخ میں زراعت شماری کا اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل intgeated count ہے فیلڈ آپریشن میں بشمول زمینداروں اورمال مویشی رکھنے والے بھی شمار ہونگے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضا کھوسہ نے کہا کہ ابتدائی طور پر 311 ماسٹرٹرینر کو اسلام آباد میں اور دوسرے مرحلے میں ضلعی سطح پر 6500 زراعت شماری کے عملے کے علاوہ 1368 سپروائزروں کو تربیت دی گئی ہے ۔فیلڈ آپریشن کابنیادی مقصد زراعت کے شعبے میں پالیسی سازی کیلئے cridible ڈیٹا اکھٹا کرنا ہے ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب و فوکل پرسن پی پی ایس بیورو اسٹیٹکس علی رضا کھوسہ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا اس وقت پاکستان غذائی قلت میں پوری دنیا کے 127ممالک میں 109 ویں نمبر پر ہے ، اس صورتحال کو بہتر بنانےمیں زراعت شماری معاون ثابت ہوگی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حب نے ساتویں زراعت شماری کے انعقاد کیلئے تمام محکموں خصوصی طورپر ہاکستان ادارہ شماریات اور حکومت بلوچستان کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کا جی ڈی پی میں حصہ 24 فیصد ہےچار کروڑ افراد کا دارومدار اس پیشے سے منسلک ہے۔ پاکستان چاول کی پیداوار میں نویں نمبر پر آتا ہے اس کی پیداواری صلاحیت 9.30 ملین ٹن سالانہ ہے۔ اسی طرح گندم کی سالانہ پیداوار 8.32 ملین ٹن ہے
ملک کی پہلی ڈیجیٹل زراعت شماری ملکی زرعی اجناس کی پیداواری صلاحیت بڑھانے میں معاون اور غذاء قلت کو کم کیا جاسکے گا۔ اے ڈی سی حب علی رضا کھوسہ نے کہا کہ زراعت شماری کی کامیابی کا دارومدار شمار کنندگان ہر ہے عملہ اپنی ذمہ داریاں دل جمعی اور خوش اسلوبی کیساتھ اپنی قومی ذمہ داری نبھائیں فوکل پرسن پی پی ایس بیورو اسٹیٹکس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب علی رضا کھوسہ کا ادارہ شماریات عملہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی اور پلان کو شیئر کریں تاکہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب زراعت شماری مہم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرسکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=541870