پاکستان اسٹاک ایکسچینج،پی ایس ایکس واٹس اپ سروس کا اجرا

243
سٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس 55 ہزار355 پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

کراچی۔ 06 نومبر (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)نے واٹس ایپ سروس کے نام سے ایک شاندار نئی سروس متعارف کرائی ہے تاکہ کیپیٹل مارکیٹ کے صارفین کو ان کی انگلیوں پر معلومات فراہم کی جا سکیں۔

یہ دلچسپ پیشکش صارفین کو وہ تمام بنیادی معلومات فراہم کرتی ہے جس کی انہیں سرمایہ کاری کے اجرا کے ساتھ ساتھ مالیاتی معلومات کی بنیادی باتیں جیسے مضامین اور بلاگز، مائی پورٹ فولیو ورچوئل ٹریڈنگ ویب ایپ، نالج سینٹر اور مارکیٹ کی تفصیلات جیسے مارکیٹ رپورٹ، مارکیٹ کا خلاصہ، روزانہ کوٹیشن اور روزانہ کے اعلانات، مزید خصوصیات اور ذیلی آپشنزکی ضرورت ہوتی ہے۔پی ایس ایکس واٹس ایپ گروپ سروس ایک سادہ اور آسان عمل کے ذریعے قابل رسائی ہے۔

صارفین کیو آر کوڈ کو اسکین کر سکتے ہیں یا لنک

https://wa.me/922111101122?text=Hi

پر کلک کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد انہیں اپنے واٹس ایپ میسج باکس پر ایک

” Hi ”

پیغام ملے گا جسے انہیں پی ایس ایکس واٹس ایپ سروس شروع کرنے کے لیے بھیجنا ہوگا۔پی ایس ایکس واٹس ایپ سروس کے اجرا پر پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان نے کہا ہے کہ ہم سرمایہ کاروں، ایشورز، میڈیا اور عام لوگوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے استعمال اور فائدے کے لیے پی ایس ایکس واٹس ایپ گروپ سروس متعارف کرانے کے لیے مسرت محسوس کرتے ہیں۔ یہ سروس سب صارفین کے لیے ہے

،چاہے وہ مارکیٹ میں نئے ہوں یا اس سے واقف ہوں، یہ صارفین پی ایس ایکس واٹس ایپ سروس کا استعمال کر سکتے ہیں تاکہ روزانہ مارکیٹ کی رپورٹس حاصل کرسکیں۔ وہ پی ایس ایکس کی جانب سے پیش کردہ سرمایہ کاری کے ایک سو ایک کورس کے لیے ہم سے رابطہ کر کے سرمایہ کاری کے طریقے سیکھ سکتے ہیں۔

وہ مین بورڈ کے ساتھ ساتھ جی ای ایم بورڈ کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں تاکہ وہ اپنی کمپنی کی فہرست سازی اور سرمایہ اکٹھا کر سکیں۔ اسی طرح کمپنیاں اس سروس پر دستیاب دیگر کئی قسم کی معلومات کے علاوہ اپنے عملے کے ارکان کے لیے سرمایہ کاروں کے تعلیمی سیشنز کے لیے پی ایس ایکس تک پہنچ سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایکس اپنی خدمات اور پیشکشوں کو ڈیجیٹلائز کرنے اور اپنے صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانا جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ نئی کاوش پی ایس ایکس کی جانب سے پیش کردہ ڈیجیٹل اور آسان سہولیات کے سلسلے میں ایک قابل ذکر کڑی ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کہ کہ یہ سروس صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔