پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 204.30 پوائنٹس کے اضافے سے 40624.39 پوائنٹس پر بند

89
Stock market
Stock market

کراچی۔ 29 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 40500 او ر40600 کی نفسیاتی حدوں کو بحال کرتا ہوا مزید 204.30 پوائنٹس کے اضافے سے 40624.39 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث 51 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 36 ارب 70 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت منگل کو 22.79 فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز غیر ملکی و مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ، فوڈز، توانائی اورکیمیکلزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور دن بھر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 40500 اور 40600 پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بھی بحال ہوگئیں اور انڈیکس 40647.97 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم معمولی پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے مزکورہ بالائی سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 204.30 پوائنٹس کے اضافے سے 40624.39 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 124.70 پوائنٹس اضافے سے 19531.22 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 550.69 پوائنٹس کے اضافے سے 67935.95 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 139.30 پوائنٹس اضافے سے 29601.96 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر 347 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 177 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ، 147 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ 23 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 36 ارب 70 کروڑ 84 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 81 کھرب 10 ارب 91 کروڑ 20 لاکھ روپے ہوگئی۔ منگل کو مجموعی طور پر 15 کروڑ 47l لاکھ 32 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو پیر کی نسبت 2 کروڑ 87 لاکھ 25 ہزار شیئرز زائد ہیں۔ قیمتوں میں اتار چڑھاو¿ کے حساب سے اٹک پٹرولیم کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 21.50 روپے اضافے سے 451.63 روپے اور ملت ٹریکٹرز کے حصص کی قیمت 15.50 روپے اضافے سے 852.52 روپے پر بند ہوئی۔ نمایاںکمی جے ڈی ڈبلیو شوگر کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 15.25 روپے کمی سے 289.75 روپے اور واہ نوبل کے حصص کی قیمت 12.50 روپے کمی سے 320 روپے ہوگئی۔ حصص کی لین دین کے لحاظ سے دیوان سیمنٹ، پی آئی اے سی، فوجی فوڈز، یونٹی فوڈز، نیمر ری سنز، پاک انٹر بلک، لوٹی کیمکل، بینک آف پنجاب، آزگارڈ نائن اور صدیق سنز سرفہرست رہے۔