کراچی ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 122.88 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40030.52 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں47 ارب 74 کروڑ 48 لاکھ 18 ہزار 507 روپے کا اضافہ ہوا تاہم خرید و فروخت میں 6 کروڑ 11 لاکھ 88 ہزار 290 حصص کی …
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار،
کراچی ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 122.88 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40030.52 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں47 ارب 74 کروڑ 48 لاکھ 18 ہزار 507 روپے کا اضافہ ہوا تاہم خرید و فروخت میں 6 کروڑ 11 لاکھ 88 ہزار 290 حصص کی مندی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 46 کروڑ 11 لاکھ 89 ہزار 32 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ کاروباری ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجوعی طور پر 517.43 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو بھی پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس 40000 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے مزید 122.88 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40030.52 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 33.50 پوائنٹس کی تیزی سے 22920.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔









