پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار

142

کراچی ۔ 12 مئی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 324.90 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 51750.91 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں43 ارب 88 کروڑ 66 لاکھ 29 ہزار 337 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 87 کروڑ 6 لاکھ 27 ہزار 297 روپے کی تیزی رہی تاہم خرید و فروخت میں 5 کروڑ 8 لاکھ 4 ہزار 80 حصص کی کمی دیکھی گئی۔