پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

151

کراچی ۔ 3 جون (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 383.86 پوائنٹس کے اضافے سے 37223 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 383.86 پوائنٹس کے اضافے سے 37223 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 143.91 پوائنٹس کی تیزی سے 21367.98 پوائنٹس پر بند ہوا۔