کراچی ۔ 8 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 15.57 پوائنٹس کے اضافے سے 49874.96 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 34 کروڑ 36 لاکھ 7 ہزار 767 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 10 کروڑ 9 لاکھ 61 ہزار 340 حصص کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں 3 ارب 50 کروڑ 72 لاکھ 7 ہزار 651 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 15.57 پوائنٹس کے اضافے سے 49874.96 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 2.82 پوائنٹس کی کمی سے 26964.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 1.17 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 45.82 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔