پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

78

کراچی۔ 28 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتار چڑھائو کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 40400 کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔ تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 22 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 19.28 فیصد کم جبکہ 54.79 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔