- Advertisement -
کراچی ۔ 22 جون (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 266.05 پوائنٹس کی کمی سے 38149.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 266.05 پوائنٹس کی کمی سے 38149.26 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 230.38 پوائنٹس کی مندی سے 21855.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 113.16 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 577.81 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9563
- Advertisement -