کراچی ۔ 13 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار حصص مندی کا شکار رہا اور کے ایس ای100 انڈیکس42800 اور42700کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں36ارب21کروڑ71لاکھ روپے سے زائدکی کمی،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت34.72فیصدکم جبکہ60.42فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے توانائی،کیمیکل،فوڈاورٹیلی کام سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس42868پوائنٹس کی سطح پر دیکھاگیاتاہم فروخت کے دباﺅ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی،جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔