کراچی۔1فروری (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان رہا۔پیر کو سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس137.09پوائنٹس کی کمی سے46248.45پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جبکہ50.93فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 15 ارب 6 کروڑ 51لاکھ روپے سے زائد کی کمی ہوئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 17.45 فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میںہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میںگرمجوشی کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس46762پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم ازاں سرمایہ کاروںکی جانب سے منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباو بڑھنے کے باعث مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس46190پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔ بعد میں معمولی ریکوری بھی آئی لیکن مندی کا رجحان غالب آگیااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس137.09پوائنٹس کی کمی سے46248.45پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس110.71پوائنٹس کی کمی سے19208.14پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 60.45پوائنٹس کی کمی سے32001.08پوائنٹس کی سطح پرآ گیا تاہم کے ایم آئی30انڈیکس15.64پوائنٹس بڑھ کر74238.40پوائنٹس ہوگیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر430کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے193کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ219میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ15ارب6کروڑ51لاکھ 26ہزار332روپے کم ہو کر 83 کھرب 83 ارب 39 کروڑ 9 لاکھ 41 ہزار 524 روپے رہ گیا ۔نمایاں سرگرم کمپنیوں میں پاکستان ریفائنری،کے الیکٹرک،پاکستان انٹرنیشنل بلک،حیسکول پیٹرول،ٹی آر جی پاکستان،سلک بینک،ورلڈ کال ٹیلی کام،ٹیلی کارڈ لمٹیڈ،ہم نیٹ ورک اور کوٹ اددوپاورشامل ہیں۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت294.50روپے کے اضافے سے 10094.50روپے اوریونی لیور فوڈز200روپے کے اضافے سے14500روپے ہوگئی جبکہ کولگیٹ پامولو92.80روپے کی کمی سے 2929.87 روپے اورگیٹرن انڈسٹریز کے حصص42روپے کی کمی سے 528روپے ہوگئی ۔
ہوم تجارتی خبریں پاکستان اسٹاک ایکس چینج،کے ایس ای100انڈیکس137.09پوائنٹس کی کمی سے46248.45پوائنٹس پر بند