کراچی ۔25فروری (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کاروبار حصص میں ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس603.05پوائنٹس کے اضافے سے45965.63پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ68.75فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری 83ارب46کروڑروپے سے زائد بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت سے 15.88فیصد کم رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی نئی سرمایہ کاری کا زبردست رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے46007.92پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا، بعد میں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان آخر تک غالب رہا ورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس603.05پوائنٹس کے اضافے سے45965.63پوائنٹس پر بند ہوا ۔
اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس314.87پوائنٹس کے اضافے سے19199.15پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 320.62 پوائنٹس کے اضافے سے31647.87پوائنٹس جبکہ کے ایم آئی30انڈیکس1116.11پوائنٹس بڑھ کر76391.73پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روزمجموعی طور پر416کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 286کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،111میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔جمعرات کو46کروڑ89لاکھ70ہزار739شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز بدھ کو55کروڑ75لاکھ3ہزار سے زائد حصص کے سودے ہوئے تھے۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت81کھرب 78ارب99کروڑ26لاکھ روپے سے بڑھ کر 82کھرب62ارب45کروڑ99لاکھ روپے ہوگئی ۔
قیمتوں میں اتار چڑھاو کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیوں میں رفحان میظ کے حصص کی قیمت 488روپے کے اضافے سے10200روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 54.62روپے کے اضافے سے6204.62روپے ہوگئی جب کہ فلپ موریس پاک69.90روپے کی کمی سے1330روپے اور سیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت 59روپے کی کمی سے1ہزار روپے ہوگئی ۔