پاکستان اسٹاک ایکس چینج،کے ایس ای100انڈیکس60.62پوائنٹس کے اضافے سے 43755.38 پر بند

54
پاکستان اسٹاک ایکس چینج
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی اعدادوشمار

کراچی ۔31دسمبر (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںسال 2020کے آخری کاروبار ی سیشن کے دوران کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس60.62پوائنٹس کے اضافے سے 43755.38پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجبکہ49.64فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 14ارب95کروڑ روپے سے زائد بڑھ گیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 26.81فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااورسیمنٹ ،آئل اینڈ گیس اور بینکنگ شعبے میں حصص خریداری کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 43891پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا،بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث 43800اور43900کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس60.62پوائنٹس کے اضافے سے 43755.38 پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 40.27پوائنٹس کے اضافے سے18180پوائنٹس ،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس45.81پوائنٹس کے اضافے سے30779.70پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس 18.07پوائنٹس بڑھ کر 71167.60پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔جمعرات کو417کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 207کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 193میں کمی اور17میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر57کروڑ82لاکھ50٠زار758شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ روز بدھ کو45 کروڑ59لاکھ94ہزار سے زائد حصص کے سودے ہوئے تھے۔کاروبار میںتیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 14ارب95کروڑ90لاکھ30ہزار180 روپے بڑھ کر 80 کھرب 35ارب36کروڑ34لاکھ95ہزار977 روپے ہوگئی ۔سرگرم کمپنیوں میں پاک ریفائنری،سلک بینک،فوجی فرٹیلائزر بن قاسم،ٹی آر جی پاکستان،پاک انٹرنیشنل بلک،میپل لیف،اذگارڈ نائن،یونٹی فوڈز،پاک الیکٹون اورحیسکول پیٹرول شامل تھیں۔حصص کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاو کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 500روپے کے اضافے سے14ہزارروپے اورمری بریوری25.64روپے کے اضافے سے627.42روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان 179.99روپے کی کمی سے6665.01روپے اورپریمیئر شوگر33روپے کی کمی سے446روپے ہوگئی ۔