پاکستان اسٹاک ایکس چینج،کے ایس ای100انڈیکس502.99پوائنٹس کے اضافے سے45153.42پوائنٹس پر بند

57
Pakistan Stock Market
Pakistan Stock Market

کراچی۔6جنوری (اے پی پی):سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد بدھ کو پھر تیزی کا رجحان رہااورکے ایس ای100نڈیکس کی45ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی جس کی وجہ سے انڈیکس502.99پوائنٹس کے اضافے سے45153.42پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جبکہ55.63 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جسکے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں94 ارب97کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت 14.10 فیصدزائد رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی لی گئی جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 45194پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔تیزی کارجحان آخر تک برقرار رہا اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس502.99پوائنٹس کے اضافے سے45153.42پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس212.97پوائنٹس کے اضافے سے18921.67پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 364.42 پوائنٹس کے اضافے سے31630.58پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس1194.11پوائنٹس بڑھ کرکی سطح پرپہنچ گیا۔بدھ کو417کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 232کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 168میں کمی اور17میں استحکام رہا۔مارکیٹ میں66کروڑ45لاکھ38ہزار172شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ تیزی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ94ارب97کروڑ96لاکھ93ہزار790 روپے بڑھ کر 82 کھرب 43 ارب 82 کروڑ 99لاکھ69ہزار46 روپے ہوگیا ۔سرگرم کمپنیوں میں بائیکو پیٹرولیم،پاک ریفائنری،کوٹ اددوپاور،حیسکول پیٹرول،ہم نیٹ ورک،یونٹی فوڈز،فوجی فوڈز،ٹی آرجی پاکستان،پاورسیمنٹ اوراینگروپولیمرقابل ذکر ہیں۔حصص کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاو کے لحاظ سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت99.98روپے کے اضافے سے1699.98روپے اوررفحان میظ51روپے کے اضافے سے9850روپے ہوگئی جبکہ ٹنڈیالوالہ شوگر13.52روپے کی کمی سے 166.86 روپے اورشیزان انٹر12روپے کی کمی سے336روپے ہوگئی ۔