کراچی۔19جنوری (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو کاروبار حصص میں اتار چڑھائو کے بعد تیزی کا رجحان غالب آگیا اورکے ایس ای 100انڈیکس 176.55پوائنٹس کے اضافے سے45903.23پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا اور 49.41 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں 37 ارب 45 کروڑ54لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیرکی نسبت 9.53فیصدکم رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کونئی سرمایہ کاری کے لحاظ سے تذبذب کا شکار نظر آئے جس کے نتیجے میں وقفے وقفے سے حصص خرید وفروخت کا سلسلہ جاری رہا اور دوران ٹریڈنگ ٹریڈنگ اتار چڑھاو کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 45982 پوائنٹس کی بلند اور45596پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن تیزی کا رجحان آخر غالب رہااورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 176.55پوائنٹس کے اضافے سے45903.23پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس132.91پوائنٹس کے اضافے سے19152.66پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 102.91 پوائنٹس کے اضافے سے31811.74پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر425کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 196کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ210میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت82کھرب63ارب90کروڑ64لاکھ روپے سے بڑھ کر 83 کھرب 1 ارب 36کروڑ18لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 389.99 روپے کے اضافے سے9989.99روپے اورنیسلے پاکستان145روپے کے اضافے سے6600روپے ہوگئی جبکہ کولگیٹ پامولو50روپے کی کمی سے 3100روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص 35روپے کی کمی سے 1014.99روپے ہوگئی ۔
ہوم تجارتی خبریں پاکستان اسٹاک ایکس چینج،کے ایس ای100انڈیکس 176.55پوائنٹس کے اضافے سے45903.23پوائنٹس پر بند