پاکستان اسٹاک ایکس چینج، کے ایس ای100انڈیکس 257.51پوائنٹس کے اضافے سے43674.28پوائنٹس پر بند

63
پاکستان اسٹاک ایکس چینج
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی اعدادوشمار

کراچی ۔28دسمبر (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص میںتیزی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس 257.51پوائنٹس کے اضافے سے43674.28پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجبکہ56.53فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میںمارکیٹ کے سرمائے میں 41ارب23کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 18.78فیصد کم رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی خریداری میں سرگرم رہے جس کے نتیجے میں تیزی دیکھنے میں آئی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 43761پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا، بعد میں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب رہی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 257.51پوائنٹس کے اضافے سے43674.28پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 115.61پوائنٹس کے اضافے سے18213.33پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 157.26پوائنٹس کے اضافے سے30601.75 پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس559.89پوائنٹس بڑھ کر71309.15پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 398کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 225کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 154میں کمی اور19میں استحکام رہا۔پیرکو مارکیٹ میں 46 کروڑ 34 لاکھ 12 ہزار سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ جمعہ کو57کروڑ5لاکھ83ہزار سے زائد حصص کے سودے ہوئے تھے۔ تیزی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 41ارب23کروڑ44لاکھ34ہزار842 روپے بڑھ کر 79 کھرب 90 ارب 1کروڑ22لاکھ66ہزار390 روپے ہوگیا۔سرگرم کمپنیوں میں کے الیکٹرک،یونٹی فوڈز،ٹی آر جی پاکستان،پاکستان ریفائنری،غنی گلوبل،ورلڈ کال ٹیلی کام،میپل لیف، جہانگیرصدیق اینڈ کمپنی،فوجی فوڈزشامل تھیں۔حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کے لحاظ سے سیپ ہائر فائبر63.99روپے کے اضافے سے980روپے اور باٹا پاک30روپے کے اضافے سے1530 روپے ہوگیا جبکہ کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت55روپے کی کمی سے2900روپے اور انڈس ڈائنگ 35.34روپے کی کمی سے500.01روپے ہوگئی۔