پاکستان اسٹاک ایکس چینج، کے ایس ای100انڈیکس219.60پوائنٹس کے اضافے سے46087.64پوائنٹس پر بند

77
پاکستان اسٹاک ایکس چینج
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی اعدادوشمار

کراچی ۔25جنوری (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوکاروبار حصص میںتیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس کی46ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس 219.60 پوائنٹس کے اضافے سے46087.64پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ54.58فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کے سرمائے میں 28ارب60کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 9.15فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں پیر کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 46189 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں46100 کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس219.60پوائنٹس کے اضافے سے46087.64پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس104.54پوائنٹس کے اضافے سے19165.52پوائنٹس ،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 109.54پوائنٹس کے اضافے سے31950.46پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس196.22پوائنٹس بڑھ کر 31950.46 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر414کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے226کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ166میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔تیزی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ28ارب60کروڑ61لاکھ 17روپے کے اضافے سے 83 کھرب 43 ارب 91 کروڑ 77 لاکھ 78 ہزار 655روپے ہوگیا ۔سرگرم کمپنیوں میںکے الیکٹرک،یونٹی فوڈز،ٹی آر جی پاکستان،اذگارڈ نائن،فوجی فوڈز،فوجی فرٹیلائزر،جہانگیرصدیق اینڈ کم[پنی،عائشہ اسٹیل ملز،ورلڈ کال ٹیلی کام شامل ہیں۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 48.24روپے کے اضافے سے1649.99روپے اوربہانیرو ٹیکس43.90روپے کے اضافے سے870روپے ہوگئی جبکہ نیسلے پاکستان155روپے کی کمی سے642ہزار468روپے اورمری پٹرولیم کے حصص 17.89روپے کی کمی سے 1409.19روپے ہوگئی ۔